ٹماٹر کے فوائد


ٹماٹرتقریبا تمام کھانوں میں استعمال ہونے والی سبزی ہے نیز کھانے کے ساتھ بطورِ سلاد بھی استِعمال کیاجاتا ہے، ٹماٹر کے چند فوائدآپ دوستوں کے پیش نظر ہیںآپ خود بھی ان فوائد کے مطالق جانئے اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں:

*  ٹماٹر میں لائکوپین ہوتا ہے جوکہ انسانی جسم میں آنتوں، پیٹ، رَحْم ،منہ اور غذائی نالی کے سرطان کے خلاف مزاحمت کی طاقت پیدا کرتا اور پہلے سے موجود سرطان کے خلیوں کو کم کرتا ہے۔

 *  سگریٹ نوشی کے سبب ہونے والی بیماریوں میں فائدہ مند ہے ۔

*  خون صاف کرتا ہے ۔

*   ٹماٹر میں بچّوں کی پرورش کے  ضروری غذائی اجزا ہوتے ہیں۔

*  ہائی بلڈپریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔

 *  ٹماٹر کے استعمال سے جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں آرام ملتا ہے۔

 *  ٹماٹر جِلد کو بہتر بناتا اور چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے ۔

*  ٹماٹر کا جوس طاقت و توانائی دیتا ہے اسی وجہ سے بعض ماہرین نے اسے انرجی ڈرنکس سے بہتر قرار دیا ہے۔

*  ٹماٹر کا جوس حمل میں بھی مفید ہے، یہ معدہ دُرُست کرتا اور قے و مَتلی کی کیفیت سے نجات دلاتا ہے۔ 

*  دانتوں سے خون آتا ہو تو دن میں تین مرتبہ لال ٹماٹر کا رَس تھوڑا تھوڑا پی لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزّوَجَلَّ دانتوں سے خون آنا بند ہوجائے گا۔

*  قبض کے علاج کے لئےپکّے ٹماٹر کا رس ایک گلاس پی لیجئے۔

احتِیاط: کچا ٹماٹر کھانے کے بعد کچھ دیرتک پانی نہ پیئں اس طرح تیزابی مادے معدےمیں اپنا طبی کام خوب اچّھی طرح کر سکتے ہیں۔
ٹماٹر کے فوائد ٹماٹر کے فوائد Reviewed by Admin on April 16, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.