آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟


آنکھیں اللہ عَزّوَجَلّ کی عطا کرد ہ عظیم نعمت ہے ،ہمیں اس نعمت کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے ۔ آنکھوں کی قدر وہی جانتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہیں یا جن کی آنکھیں کمزور ہو چکی ہیں۔ ہمیں اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لئے تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

آنکھوں کی حفاظت کے حوالے سے چند ضروری معلومات پیشِ خدمت ہیں:
  • دن میں کم ازکم دو مرتبہ بالخصوص رات کو سادہ پانی سےآنکھیں دھونی چاہئیں۔ دھونے کے بعد آنکھوں کو قمیص کی آستین یا دامن وغیرہ سے خشک نہ کریں بلکہ اس کےلئے ایک علیحدہ صاف تولیے، رومال یا یا ٹشو پیپر(Tissue paper) کا استعمال رکھیں۔
  •  آنکھوں کو حتّی الامکان تیز دھوپ، دُھول اور دُھویں سے بچانا چاہئے نیز ویلڈنگ(Welding) کے وقت نکلنے والے شراروں اور سورج کی طرف دیکھنا بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
  • پڑھتے لکھتے وقت روشنی کا مناسب انتِظام ہونا چاہئے نیز آنکھوں اور کتاب کے درمیان ڈیڑھ سے دو  فِٹ کا فاصلہ ہونا چاہئے۔ بہتر یہ ہے کہ مطالعہ بیٹھ کر کریں، روشنی پیچھے سے یا بائیں جانب سے آئے اورکتاب پر کوئی عکس بھی نہ پڑے۔ 
  • مطالعہ کرنے یا کمپیوٹر وغیرہ پر کام کرنے کے دوران وقفے وقفے سے آنکھوں کو آرام دیتے رہیں یعنی ایک آدھ منٹ کے لئے آنکھیں بند کرلیں،اس سے آنکھوں کو سکون ملے گا۔
  • چلتی ہوئی گاڑی یا ٹرین وغیرہ میں مطالعہ کرنے سے بھی آنکھوں پر بُرااثر پڑتا ہے۔
  • بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض وقفے وقفے سے آنکھوں کا معائنہ کرواتے رہیں کیوں کہ یہ دونوں بیماریاں بینائی پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔
آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ Reviewed by Admin on March 31, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.