چہرے کے داغ دھبے



چہرے کے داغ دھبے

خواتین کے چہروں پر اکثر موسم یا جلد کی کسی بیماری سے داغ دھبے پڑجاتے ہیں جن کی وجہ سے چہرے کے نقش اپنی جاذبیت کھودیتے ہیں ان کو ختم کرنے کے لئے بلیج لگائیں ۔ 
لیموں کا رس بھی ہلکا بلیچ ہے جو رنگت کو صاف کرنے ، داغ دھبے دور کرنے کے لئے موثر دوا ہے اس کو لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ لیموں کار س چہرے پر لگا کر اسے خشک ہونے دیں جب خشک ہوجائے تو منہ ہر گز نہ دھوئیں بلکہ اس کو اسی طرح رہنے دیں ۔ چند روز کے استعمال سے داغ دھبے دور ہونا شروع ہوجائینگے ۔
 کدو کش کی ہوئی مولی چار کھانے کے چمچ لے کر اس میں چند قطرے سر کے کے ملا کر لئی سی بنالیں اسے داغ دھبوں پر لگائیں ۔ 
اس کے علاوہ مکھن اور دودھ بھی ایک ہلکا بلیچ ہے اسے داغ دھبوں پر لگائیں لیکن خشک ہونے سے قبل مت دھوئیں ، یہ نسخہ روز استعمال کریں ۔ 
اپنے چہرے کو داغ دھبوں سے بچانے کے لئے روزانہ کلینزنگ کو اپنا معمول بنالیں تاکہ جلد کی تروتازگی بھی بر قرار رہ سکے ۔
چہرے کے داغ دھبے چہرے کے داغ دھبے Reviewed by Admin on April 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.