رنگ گورا کرنے کے گھریلو ٹوٹکے


بعض خواتین اپنے سانولے رنگ کی وجہ سے پریشان ہوجاتی ہیں حالانکہ سانوے رنگ کی اہمیت اپنی جگہ ہے اور سانولا رنگ بھی کشش کا باعث ہوتا ہے۔ لیکن خواتین یہ چاہتی ہیں کہ ان کی رنگت بھی گوری ہو اور باقی خواتین کی طرح وہ بھی خوبصورت و حسین لگیں ۔ایسی خواتین خوش ہوجائیں کیونکہ آپ گھر پر ہی اپنے رنگ کو گورا کرسکتی ہیں اس کے لئے آپ کو تھوڑی سی محنت کرنا ہوگی اور آپ ہوجائینگی گوری گوری۔

رنگ گورا کرنے کے لئے چند کارآمد ٹوٹکے:

  • مکئی اور جو کا آٹا ہم وزن لے کر اس میں آدھے لیموں کا رس ملا کر لئی سی بنالیں اور اس لئی کو گردن اور چہرے پر ملیں، آدھے گھنٹے کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں ،یہ عمل ہوہفتے میں دو مرتبہ کریں۔
  •  جب دھوپ میں نکلنے سے رنگت سیاہ ہوجائے اور چہرے پر دھبے پڑجائیں تو انگور کو توڑ کر چہرے پر ملیں تھوڑی دیر بعد جلد خشک ہوجانے پر پانی سے دھولیں ۔
  •  موسم سرما میں ادرک کی چھیل کاٹ کر چہرے پر ملنے سے رنگت نگھر آتی ہے اور سیاہ داغوں اور کیل مہاسوں سے چھٹکا رہ مل جاتا ہے۔
رنگ گورا کرنے کے گھریلو ٹوٹکے رنگ گورا کرنے کے گھریلو ٹوٹکے Reviewed by Admin on April 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.