ہلدی اور لیموں سے جلد کی حفاظت


ہلدی اور لیموں سے جلد کی حفاظت:

ہلدی اور لیموں کے مساج سے آپ اپنی جلد کو بہترین غذائیت مہیا کر سکتی ہیں ، جس سے آپ کی جلد چمک دار اور نرم و ملائم ہوجائیگی، وہ خواتین جو اس کا استعمال رکھتی ہیں ان کی جلد ہر قسم کے دانوں سے محفوظ رہتی ہے۔ ہلدی سے چہرے پر مساج کرنے سے چہرے کا رواں ختم ہوجاتا ہے اور ٹھریڈنگ کی ضرورت نہیں پڑتی اس کے علاوہ رنگت الگ نکھر آئی ہے ۔ 
جلد سے بالوں کا خاتمہ کرنے کے لئے ویکس بھی چینی اور لیموں کو ایک خاص مقدار میں مکس کر کے تیار کی جاتی ہے۔ بیسن کا بھوسا اور آٹا بھی جلد کی کلینزنگ میں بے حد کار آمد ثابت ہورہے ہیں ان قدرتی اشیاء کو استعمال کرنے سے جلد کی کم عمری اور صحت و کشش میں اضافہ ہوتا ہے۔ جب کہ صابن اور دیگر مصنوعی اشیاء کی پروڈکٹس مارکیٹ میں ملتی ہیں اور انہیں گھر پر بھی مختلف طریقوں سے تیار کیا جاسکتا ہے ۔
 شہد کے مساج سے چہرے کی رنگت ایسی نکھرتی ہے کہ آپ کو بیوٹی پارلر جانے کی بھی ضرورت نہیں رہتی ۔
ہلدی اور لیموں سے جلد کی حفاظت ہلدی اور لیموں سے جلد کی حفاظت Reviewed by Admin on April 04, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.