ناشتے میں ایک سیب کھائیں کبھی ڈاکٹر کے پاس نہ جائیں


سیب کے فوائد:

پھلوں میں سیب کو سب سے زیادہ توانائی بخش سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے، سیب کے بارے میں کہا جاتا ہے:’’ ناشتے میں ایک سیب کھائیں ،کبھی ڈاکٹر کے پاس نہ جائیں۔‘‘ 

سیب کے بے شمار فوائد میں سے چند پیش خدمت ہیں:

  • سیب دل و دماغ کو فرحت پہنچاتا ہے۔
  • سیب دل کو طاقت دیتا اور گھبراہت دور کرتا ہے۔
  • سیب خون پیدا کرتا ہے اور چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔
  • سیب جگر کی اصلاح کرتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔
  • نہار منہ (خالی پیٹ) سیب ، دودھ کے ساتھ صحت بخش ہے۔
  • سیب کا جوس پیٹ اور آنتوں کے جراثیم مارتا ہے۔
  • سیب دانتوں اور مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔
  • سیب پیچش ، ٹائیفائیڈ ، تپ دق اور کھانسی میں مفید ہے۔
  • سیب کا مربہ دل ودماغ کو مضبوط کرتا ہے۔
  • سیب نظر اور حافظہ تیز کرتا ہے۔
  • سیب پتھری کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
  • کچا سیب گرم کر کے ورم پر لگانا مفید ہے۔
  • سیب کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا اور کولسٹرول کو کم کرتا ہے۔
  • ایک تحقیق کے مطابق سیب ہر قسم کے کینسر کو روکتا ہے۔
  • سیب کا سرکہ ہچکیوں کو روکتاہے۔
  • سیب کا سرکہ گلے کی تکلیف میں راحت پہنچاتا ہے۔
  • سیب کا سرکہ نزلہ زکام میں آرام دیتاہے
  • سیب کا سرکہ وزن میں کمی کرتا ہے۔
ناشتے میں ایک سیب کھائیں کبھی ڈاکٹر کے پاس نہ جائیں ناشتے میں ایک سیب کھائیں کبھی ڈاکٹر کے پاس نہ جائیں Reviewed by Admin on March 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.