حضور نبی پاک ﷺ کی پسند دیدہ سبزی لوکی کے فوائد


کدو (لوکی)شریف کے فوائد :

کدو شریف جسے لوکی بھی کہا جاتا ہے ،بہت ہی مشہور و معروف سبزی ہے ، یہ سبزی حضور نبی کریم ﷺ کو بہت پسند تھی، آپ ﷺ اس سبزی کو بہت ہی شوق سے تناول فرمایا کرتے تھے۔ فرمان رسول کریم ﷺ ہے : جب بھی ہانڈی پکائو تو اس میں کدو زیادہ ڈال لیا کرو کہ یہ غمگین دل کو مضبوط کرتا ہے۔ غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی ہے ۔ 

کدو کے چند فوائد پیشِ نظر ہیں:

  • ہلکی آنچ پر پکائے ہوئے کدو کے سالن میں فولاد، کیلشیم ، پوٹاشیم ، وٹامن اے ، وٹامن بی اور معدنی و روغنی نمکیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ 
  • کدو معدے کے تیزابیت اور جلن میں بہت مفید ہے ۔ 
  • دائمی قبض ، گرم طبیعت اور محنت و مشقت کرنے والے افراد کے لئے کدو اور چنے کی دال کا سالن وقت بخش غذا ہے۔
  • کدو حافظہ تیز کرتا اور ہر قسم کے دماغی ورم (سوجن ) کو دور کرتا ہے۔
  • کدو کا گودا باریک پیس کر پیشانی پر لیپ کرنے سے سرکا درد جاتا رہتا ہے۔
  • کدو کا گلا کر اس کے ٹکڑے پابندی کے ساتھ کھانا جگر کے مرض میں مفید ہے۔
  • کدو کا پانی پینا پیشاب کی بندش اور جلن میں مفید ہے۔
حضور نبی پاک ﷺ کی پسند دیدہ سبزی لوکی کے فوائد حضور نبی پاک ﷺ کی پسند دیدہ سبزی لوکی کے فوائد Reviewed by Admin on March 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.