پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا پینا کیسا ہے ؟
پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا پینا کیسا ہے؟
نئی سائنسی تحقیق میں
آج کل عموماً کھانے پینے کی اشیاء کو پلاسٹک کی تھیلی (شوپر) میں رکھا جاتا ہے اور پلاسٹک کے برتن میں کھانا گرم کرنا اور کھانا پینا عام ہے، ماہرین کہ مطابق پلاسٹک کے اندر کچھ خطرناک کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو گرم ہونے پر کھانے میں شامل ہوجاتے ہیں جو کہ صحٹ کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں اور بعض صورتوں میں خطرناک بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں۔
سائنسی تحقیق کے مطابق پلاسٹک کے برتنوں میں بعض خطرناک کیمیکل ہوتے ہیں یہاں تک کہ ان کے استعمال سے بعض اموات بھی ہوئی ہیں۔ پلاسٹک کے برتنوں اور تھیلیوں میں گرم غذائیں مثلاً چائے وغیرہ ڈالنے یا پلاسٹک کے برتن میں رکھ کر مائیکرو ویوآون میں کھانا وغیرہ گرم کرنے سے پلاسٹک میں موجود کیمیکل ان میں شامل ہوجاتے ہیں اور ان کو استعمال کرنے کی صورت میں یہ کیمیکل پیٹ میں پہنچ جاتے ہیں جس سے بال جھڑنے ، بانچھ پن ، گردے کی پتھری اور گردے کے دیگر امراض ، بدہضمی ، السر ، جلد یعنی اسکن کی بیماریاں ، دل کے امراض حتی کہ کینسر ہوجانے کے امکانات پیدا ہوجاتے ہیں لہذا پلاسٹک کے برتن استعمال کرنے کے بجائے اسٹیل ، شیشے ، چینی ، مٹی اور لکڑی کے برتن استعمال کرنے چاہئے۔
بنی پاک ﷺ سے کانچ ،مٹی یا کاٹھ (یعنی لکڑی) کے برتن میں کھانا کھانا ثابت ہے۔ تانبے اور پیتل کے برتنوں میں کھانا پینا آپ ﷺ سے ثابت نہیں۔
پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا پینا کیسا ہے ؟
Reviewed by Admin
on
March 26, 2018
Rating:

No comments: