صرف ایک چمچ روزانہ موٹاپا جڑ سے ختم


موٹاپے کا آسان علاج

دیسی گھریلو چُورن جو دنوںمیں وزن تیزی سے گھٹائے اور چربی پگھلا کر رکھ دے۔آج ہم آپ کیلئے ایک بہت ہی زبردست رزلٹ والا ویٹ لاس چورن لیکر آئے ہیں۔ اس سے آپ کا وزن بہت تیزی سے کم ہوتا ہے۔ خواتین اور مردوں کیلئے ایک جیسا بہترین رزلٹ دیتا ہے۔ اس چورن کو استعمال کرنے سے آپ کی سلم باڈی آپ کو واپس مل جائے گی۔ یہ چورن آپ کو دن میں صرف ایک بار لینا ہوگا۔

اس چورن کو بنانے کیلئے ہمیں چاہئے:

  • 2 ٹیبل سپون کالا زیرہ
  • 2 ٹیبل سپون کلونجی
  • 2 ٹیبل سپون سفید تل 
  • ایک اسٹک دار چینی(دو انگلیوں کی لمبائی کے برابر)
  •  اور شہد

شہد کو چھوڑ کر باقی سب چیزوں کو ہم روسٹ کریں گے دار چینی کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور پین میں سب چیزیں ڈال کر دھیمی آنچ پر روسٹ کریں۔ چمچ سے ہلاتے رہیں جب آپ دیکھیں کہ سفید تل براؤن ہو گئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے آپ کی روسٹنگ بہت اچھی ہو گئی ہے تب چولہے سے پین اُتار لیں۔ اب ان تمام چیزوںکو گرائنڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس کر سفوف بنالیں۔ پاؤڈر بالکل باریک بنانا ہےکیونکہ آپ نے اسے کھانا ہے اس لئے دانے دار مت رکھیں ورنہ کھاتے ہوئے تنگی ہوگی۔ بالکل باریک سفوف بنائیں۔ لیجئے زبردست ویٹ لوز چورن تیار ہے۔

طریقہ استعمال:

روزانہ صبح ناشتے کے پون گھنٹے بعد آدھا کھانے کا چمچ چورن لیکر اُس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ڈال کر مکس کرکے لیں۔

فوائد:

ایک مہینے میں اتنا زبردست ویٹ لوز ہوگا کہ آپ خود حیران رہ جائیںگے۔اس چورن کا ایک اور بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو سارا دن فریش رکھتا ہے معدے کو سیٹ کر دیتا ہے۔ گیس قبض وغیرہ بھی ٹھیک کر دیتا ہے۔

نوٹ:

کچھ لوگوں کو ناشتے کے بعد لینے سے اگر تیزابیت یا کوئی اور معدے کا ایشو محسوس ہو تو ناشتے سے آدھے گھنٹے پہلے لینا شروع کر دیں۔ اگر شہد اچھا نہیںلگتا تو دہی کے ساتھ لیں۔حاملہ اور دودھ پلانے والی مائیں اس چورن کو استعمال نہ کریں۔ سولہ سال سے کم عمر بچوںکو نہ دیں۔
صرف ایک چمچ روزانہ موٹاپا جڑ سے ختم صرف ایک چمچ روزانہ موٹاپا جڑ سے ختم Reviewed by Admin on April 24, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.