دولت کے لئے وظیفہ
یا رزاق اللہ عزوجل کے اسم مبارک میں سے ایک ہے۔ یہ اسم مبارک دولت کے لئے بہترین وظیفہ ہے۔ اس اسم مبارک کو باقاعدہ پڑھنے والے کے لئے زرق کے خزانے کھل جاتے ہیں۔اور اس اسم مبارک کا عامل اگر کسی کے لئے دعا کرے تو اس کے لئے بھی رزق کے خزانے کھل جاتے ہیں۔ کبھی پیسے کی کمی واقع نہیں ہوتی۔اگر آپ بھی اس اسم مبارک کا عامل بننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے چند شرائط لازم ہیں۔
- ہمیشہ جھوٹ نہ بولے۔
- ہمیشہ سچائی سے کام لے۔
- ہمیشہ نماز کی پابندی کرے۔
- ہمیشہ رزق حلال کھائے۔
- کبھی بھی کسی کے لیے برانہ سوچے۔
- کسی منفی خیال کو دل میں جگہ نہ دے۔
اگرکوئی ان شرائط کو پورا کرے تو وہ اس اسم پاک کا عامل بن سکتا ہے۔اس اسم پاک کا عامل بننے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کرے جہاں پر کسی کا گزر نہ ہوتا ہو اور دوران چلا اسے کوئی شخص تنگ نہ کرے ا ور نہ ہی اس اسم پاک کو پڑھتے ہوئے کسی سے بات کرے۔
دولت کے لئے وظیفہ:
1100مرتبہ روزانہ اول و آخر11مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا رزاق پڑھے اور 40 دن پورے ہونے کے بعد 2100 مرتبہ اول و آخر11مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا وہاب پڑھے۔ اس کے بعد وہ اس اسم کا عامل بن جائے گا اور جس کے لیے یہ اسم پڑھ کر دعا کرے گا ان شآء اللہ عزوجل اس کے لیے رزق میں اضافہ ہوجائے گا اگر وہ اس اسم پاک کو کسی سادہ کاغذ پر زعفران اور عرق گلاب کے ساتھ لکھ کر بطور تعویذ دے تو تعویذ لینے والے کے رزق اور کاروبار میں اضافہ ہو گا اور خود عامل کے لیے کسی طرح اپنے رزق میں کمی نہ ہو گی اور ہمیشہ کے لیے خوشحالی ہو جائے گی بشرطیکہ وہ کسی سائل سے اس کے بدلے میں مالی فائدہ نہ لے۔ یہ اسم مبارک دولت کے لئے بہترین وظیفہ ہے۔
دولت کے لئے وظیفہ
Reviewed by Admin
on
August 07, 2018
Rating:

No comments: