شبِ برأت کے نوافل رزق میں اتنی برکت ہوگی کہ سارا سال پیسوں کا ڈھیر لگا رہے گا
اسلامی آٹھواں مہینہ شعبان المعظم
اسلامی سال کے آٹھویں مہینے کانام شعبان المعظم ہے۔حدیث مبارک میں ہے کہ شعبان کو اس لیے شعبان کہتے ہیں کہ اس میں روزہ دار کےلیے خیر کثیر تقسیم ہوتی ہے یہاںتک کہ وہ جنت میں داخل ہوتا ہے ۔
شب برات کے معنی
ماہِ شعبان کی پندرہویں رات کو شبِ برات کہا جاتا ہے شب کے معنی ہیں رات اور برات کے معنی بری ہونے اور قطع تعلق کرنے کے ہیں ۔ چونکہ اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بے شمار مسلمان جہنم سے نجات پاتے ہیں اس لیے اس رات کو شبِ برات کہتے ہیں ۔ اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔
تقسیمِ امور کی رات
ارشاد باری تعالیٰ ہوا، ’’قسم ہے اس روشن کتاب کی بے شک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا، بے شک ہم ڈر سنانے والے ہیں اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام‘‘۔ (الدخان ٢ تا ٤ ، کنزالایمان)
ترقی رزق کے نوافل
شب برأت بہت بابرکت رات اس رات اللہ عزوجل کے حضور جو بھی دعا مانگی جاتی ہے قبول ہوتی ہے۔ جو احباب رزق کی تنگی کی وجہ سے پریشان ہیں وہ حسب ذیل طریقہ سے 2 رکعت نماز نفل ادا کریں اور اللہ عزوجل سے دعا کریں ان شآء اللہ عزوجل رزق میں ترقی ہوگی۔ ترقی رزق کے نوافل شعبان کی پندرھویں شب دور رکعت نماز پڑھ کر ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد آیۃالکرسی ایک بار،سورۃ اخلاص پندرہ مرتبہ پڑھناہے بعد سلام کے دورودشریف 100دفعہ پڑھ کر ترقی رزق کی دعا کرے۔انشاء اللہ تعالیٰ اس نماز کے باعث رزق میں ترقی ہوجائے گی۔ دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں۔
شبِ برأت کے نوافل رزق میں اتنی برکت ہوگی کہ سارا سال پیسوں کا ڈھیر لگا رہے گا
Reviewed by Admin
on
April 29, 2018
Rating:

No comments: