دہی سے رنگ گورا کرنے کا ٹوٹکہ
یہ بات تو100 فیصد درست ہے کہ ہمارے ہاں گورا رنگ ہر کسی کو پسند ہے۔چاہے وہ لڑکی ہو یا لڑکاہر ایک یہی چاہتاہے کے وہ گورا اور دلکش نظر آئے۔ اس کے لئے وہ ہر طریقہ، کریمیں اور پتہ نہیں کیا کیا استعمال کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں چاہیے اس سے انکے چہرے پر بُرے اثرات پڑنے کا بھی ڈر ہو۔ اسی لئے آج ہم نے اپنے قارئین کے لئے چہرے کی رنگت کو گورا کرنے کا قدرتی طریقہ لائے ہیں جن کے استعمال کے بعد وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت اور پراعتماد نظر آئیں گے۔یہ نسخہ لڑکے اور لڑکیاں دونوں استعمال کرسکتے ہیں۔
دہی کے ذریعہ رنگ گورا کرنے کا طریقہ:
دہی پوری دنیا میں بہت شوق سے کھائی جاتی ہے ساتھ ہی ساتھ چہرے کی خوبصورت بنانے میں بھی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ دہی میں لیسٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو رنگت کو گورا کرنے کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ صبح منہ دھونے سے پہلے آپ دہی کو آہستگی سے اپنے چہرے پر لگائیں اور آرام آرام سے چہرے کی جلد پر مسلتے جائیں۔ جب اچھی طرح دہی آپ کے چہرے اور گردن پر لگ جائے تو تھوڑی دیر لگا رہنے دیں تا کہ لیسٹک ایسڈ اچھی طرح اپنا کام کر سکے۔
12-15 منٹ کے بعد منہ کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور آہستگی سے خشک کر لیں۔ اِس طریقے کو روزانہ تقریباً ایک سے 2 ماہ دہرانے سے آپ دیکھیں گے کے آپ کے چہرے اور گردن کی رنگت میں گورے پن کا اضافہ ہو چکا ہو گا۔
دہی سے رنگ گورا کرنے کا ٹوٹکہ
Reviewed by Admin
on
May 30, 2018
Rating:

No comments: