نبی پاک ﷺ کی احادیث کی روشنی میں مردانہ کمزوری کا علاج ثواب بھی علاج بھی


اسلام علیکم دوستوں خوارک کا مردانہ طاقت سےبہت گہرا تعلق ہے جو خوراک ہم روز مرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں وہی معدہ میں ہضم ہوکر خون پیدا کرتی ہے۔ پھر خون سے مادہ تولید تیار ہوتا ہے جو زندگی کا جوہرخاص اور لذتوں کا سرچشمہ ہے۔ لہذا ایسی غذاوں کا اہتمام رکھنا چاہیے جن سے مردانہ طاقت ہمیشہ قائم رہے۔ یہاں ہم آپ دوستوں کو طب نبویﷺ و احادیث سے کچھ ایسی ہی غذائوں کے بارے میں بتائینگے جس کے استعمال سے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

1.  کھجور مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں 

کھجور کھانے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے جو بچہ پیدا ہو اس کیلئے تازہ کھجور سے بہتر کوئی غذا نہیں اگر تازہ کھجور نہ مل سکے توخشک ہی سہی اگر کھجور سے بہتر کوئی اور چیز ہوتی تو اللہ تعالی حضرت مریم علیہ السلام کو ولادت حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت وہی چیز کھلاتا. سورہ مریم میں ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت مریم علیہ السلام کو حکم فرمایا کہ کھجور کا تنا پکڑ کر اپنی طرف ہلاو تم پر تازہ پکی کھجوریں گر پڑیں گی. اس سے معلوم ہوا کہ زچہ کیلئے کھجور سے بہتر کوئی غذا نہیں۔ کھجور مزاج میں گرمی اور قوت پیدا کرتی ہے. ابونعیم نے کتاب الطب میں لکھا ہے کہ رسول اللہ ﷺکھجور کو مکھن کیساتھ بہت عزیز رکھتے تھے۔ علما نے لکھا ہے کہ اس کو کھانے سے قوت باہ زیادہ ہوتی ہے۔ بدن بڑھتا ہے آواز صاف ہوتی ہے. 

نمبر2.  دودھ مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں 

ابونعیم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے نقل کیا ہے کہ پینے کی چیزوں میں رسول کریمﷺ کے نزدیک دودھ بہت عزیز تھا. یہ قوت باہ پیدا کرتا ہے معدہ میں جلد ہضم ہوجاتا ہے بدن کی خشکی کو دورکرتا ہے منی پیدا کرتا ہے چہرہ کا رنگ سرخ کرتا ہے دماغ کو قوی کرتا ہے.

نمبر3.   شہد مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں

 ابونعیم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے نزدیک شہد بہت پیارا اور عزیز تھا. حضور ﷺ کو شہد اس لیے زیادہ محبوب تھا اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ اس میں شفا ہے شہد کے بے شمار فائدے ہیں نہار منہ چاٹنے سے بلغم دور کرتا ہے معدہ صاف کرتا ہے معدہ کو اعتدال پر لاتا ہے دماغ کو قوت دیتا ہے قوت باہ میں تحریک پیدا کرتا ہے مثانہ کیلئے مفید ہے مثانہ اور گردے کی پتھری کو خارج کرتا ہے پیشاب کے بند ہونے کو کھولتا ہے فالج لقوہ کیلئے فائدہ مند ہے. ریاح خارج کرتا ہے بھوک زیادہ لگاتا ہے مکھن اور شہد ملا کر کھایا جائے تو جوڑوں کیلئے مفید ہے اور جسم کو موٹا کرتا ہے.

نمبر4.  فلفل دراز مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں

فلفل دراز جس کو چھوٹی پیپل بھی کہتے ہیں مقوی دماغ مقوی معدہ اور محرک باہ ہے. بلغم کو دور کرتی ہے نگاہ کو تیز کرتی ہے دودھ میں جوش دیکر پینا بیحد مفید ہے. دارچینی لونگ کالی مرچ مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں بڑی زبردست مقوی و متحرک باہ ہیں. خصوصا بوڑھے شخص کیلئے فائدہ مند ہیں. اعصاب اور جوڑوں کے درد کیلئے مفید ہیں. 

نمبر5.  زعفران مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں

زعفران زبردست مقوی باہ ہے دل و دماغ اور بصارت کیلئے بھی بے حد مفید ہے. دوسری ادویات میں شامل کرنے سے ان کے اثرات کو تیز اور سریع الاثرات بناتا ہے مقوی معدہ مقوی قلب و جگر ہے.

نمبر6۔  ہریسہ مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں

 ہریسہ جسم میں زبردست قوت پیدا کرتا ہے اور مقوی باہ ہے. ہریسہ میں کٹے ہوئے گیہوں گوشت گھی اور مصالحہ ڈال کر پکایا جاتا ہے.بعض حکما کے نزدیک ہریسہ میں چالیس مردوں کے برابر قوت ہے.بڑے بڑے حکما مردانہ کمزوری کے مریضوں کو صرف ہریسہ کھانے کی تلقین کرتے تھے. 

نمبر7۔  پشت کا گوشت مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں

 ابونعیم بن عبداللہ جعفر سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺنے فرمایا ہے کہ پشت کا گوشت تمام گوشت سے بہتر ہے. علما نے لکھا ہے کہ حکمت کی رو سے اس گوشت میں قوت باہ زیادہ ہوتی ہے. 

نمبر8۔  خوشبو مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں

 خوشبو کا روح انسانی سے خصوصی تعلق ہے. اس کا اثردل و دماغ پر فورا بجلی کی مانند ہوتا ہے خوشبو اور باہ میں گہرا تعلق ہے.سفرالساد میں لکھا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺکی خدمت میں جب کوئی خوشبو پیش کرتا تو آپ ﷺاس کو رد نہ فرماتے اور آپﷺ کا فرمان ہے کہ اگر کوئی شخص خوشبو دے تو اس کو رد نہ کرے. 

نمبر9۔  چار چیزوں  مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں

امام غزالی رحم اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ چار چیزیں قوت باہ کو بڑھاتی ہیں. 1.چڑیوں کا کھانا. 2.اطریفل کھانا. 3.مغز پستہ کھانا. 4. ترہ تیزک کھانا. (احیا العلوم) 

نمبر 10۔  انڈہ مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں

 بعض حکما کے نزدیک انڈے بھی قوت باہ کو بڑھانے کا موثر ذریعہ ہیںخاص طور پر جن کو جراثیم کی کمی کی وجہ سے بے اولادی جیسے مرض کا سامنا ہے اگر وہ دیسی انڈے کا استعمال جاری رکھیں تو اس مرض سے چھٹکارا مل جاتا ہے.

نمبر 11۔  حسیس مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں

 بعض روایات میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے منقول ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ کو حسیس بہت پسند تھا. حسیس تین چیزوں سے مل کر بنتا ہے. کھجور مکھن اور جما ہوا دہی. اس غذا سے بدن قوی ہوتا ہے اور قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے.

نمبر12۔  بالوں کادور کرنا مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں 

حضرت ہزیل بن الحکیم کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺکا ارشاد ہے کہ بدن سے بالوں کا جلد دور کرنا قوت باہ کو بڑھاتا ہے. (طب نبوی) اس سے اطبا کے نزدیک زیرناف (ناف کے نیچے) بال مراد ہیں.

نمبر13۔  لہسن مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں

 امام جلال الدین سیوطی رحم اللہ علیہ نے جمع الجوافع میں دیلمی سے روایت نقل کی ہے اور دیلمی نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے حدیث نقل کی ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ اے لوگو! لہسن کھایا کرو کیونکہ اس میں بیماریوں سے شفا ہے. لہسن میں بہت فوائد ہیں.یہ ورم کو تحلیل کرتا ہے حیض کو کھولتا ہے پیشاب کو جاری کرتا ہے معدہ سے ریاح نکالتا ہے مرطوب مزاج والوں میں قوت باہ پیدا کرتا ہے منی کو زیادہ کرتا ہے اور گرم مزاج والوں میں منی کو خشک کرتا ہے معدہ اور جوڑوں کے درد کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

نمبر14۔  زیتون مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں طب نبوی و احادیث کی روشنی میں

 روغن زیتون کا کھانا اور مالش کرناتل اور کھجور ملا کر استعمال کرناقوت باہ کو بڑھاتے ہیں اور متحرک باہ ہیں۔


نبی پاک ﷺ کی احادیث کی روشنی میں مردانہ کمزوری کا علاج ثواب بھی علاج بھی نبی پاک ﷺ کی احادیث کی روشنی میں مردانہ کمزوری کا علاج ثواب بھی علاج بھی Reviewed by Admin on February 12, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.