گرتے بالوں ، خشکی ،بالوں کی کمزوری اور روکھا پن دور کرنےکیلئےبہترین نسخہ
بالوں کے مسائل بہت عام سی بات ہے اور خواتین گرتے بالوں، خشکی اور بالوں کی کمزوری اور روکھا پن دور کرنے کے لیے مختلف ٹوٹکوں کی تلاش میں رہتی ہیں . قدرت نے ہمیں ایسی بہت سی بہترین نعمتوں سے نوازا ہے جن کا استعمال ہمارے لیے حیران کن طور پر مفید ثابت ہوتا ہے ۔آج کا ہمارا نسخہ بالوں کے مسائل ، خشکی کے مسائل اور جلدی مسائل کے لئے خاص طور پر سکری ، بالوں کا گرنا، جڑوں کا کمزور ہونا ان سب کے لئے ایک انتہائی مفید اور کارگر نسخہ ہے۔ جن لوگوں نے یہ نسخہ استعمال کیا ان کا پرانا سردرد ختم ہوگیا۔ عینک کا نمبر بڑھنا ختم ہوگیا، دماغ کی خشکی ختم ہوگئی، یادداشت بہتر ہوگئی، نیند کی کمی دور ہوگئی، ڈیپریشن ، ٹینشن کیلئے یہ نسخہ لاجواب چیز ہے۔
نسخہ کے اجزاء:
دیسی انڈہ
مہندی سرخ دیسی (پسی ہوئی ، کیمیکل سے پاک ہو)
سرسوں کا تیل
دہی
نسخہ تیار کرنے کا طریقہ:
دیسی انڈہ لے کراس کوتوڑ کر ایک پیالی میں ڈالیں ، جتنا انڈہ ہو ، اتنی ہی مہندی (کیمیکل سے پاک ) ، اتنا ہی سرسوں کا تیل اوراتناہی دہی لیں ۔ ان سب کواچھی طرح سے ملا کر پیسٹ بنالیں ۔
نسخہ استعمال کرنے کا طریقہ:
انگلیوں سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کم از کم پانچ چھ گھنٹے لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر دھو لیں ، چند ہفتوں کے استعمال سے آپ کو وہ رزلت ملیں گا کہ آپ حیران ہوجائینگے۔ دعائوں میں یاد رکھیں۔
گرتے بالوں ، خشکی ،بالوں کی کمزوری اور روکھا پن دور کرنےکیلئےبہترین نسخہ
Reviewed by Admin
on
May 23, 2018
Rating:

No comments: